لورالائی ۔خبرنامہ ۔18مارچ لورالائی پریمیر لیگ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسی خیل ٹی 10لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا

لورالائی ۔خبرنامہ ۔18مارچ لورالائی پریمیر لیگ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسی خیل ٹی 10لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا

You are currently viewing لورالائی ۔خبرنامہ ۔18مارچ لورالائی پریمیر لیگ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسی خیل ٹی 10لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا

لورالائی ۔خبرنامہ ۔18مارچ لورالائی پریمیر لیگ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسی خیل ٹی 10لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا ۔میچ میں ٹوٹل بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل مقابلا کلی وال ظانان اور انصاف ٹائیگر کے درمیان ھوا۔اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و ایم پی اے اصغر خان اچکزئی تھے ۔اس موقع پرڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل ، صوبائی وزیر حاجی مٹھا کاکڑ ، سردار خوشدل خان لونی ، وزیراعلٰی بلوچستان کے کوارڈنیٹر ملک عادل خان بازئی ، وزیراعلی کے اسپشیل اسسٹنٹ بلال خان کاکڑ کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی ، ملک ساجد خان کاکڑ ، سردار ثاقب خان کدیزئی، چیف پروٹوکول آفیسر بلوچستان اسمبلی نواب خان کاکڑ ، سید حاجی عبدالمالق پیچی ، نواب زادہ زین جوگزئی، انجینئر علی احمد خان خلجی ، سید یوسف شاہ پیچی ، ملک سنگین خان بازئی۔ ملک خوشدل خان بازئی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر منظور کاکڑ ، پاکستان تحریک انصاف ضلعی جنرل سیکرٹری نقیب اللہ کاکڑ محمدعلی ایسوٹ ، عبدالحیم ایسوٹ عرف شاکا، و دیگر موجود تھے۔فائنل میچ ظانان کلب بمقابلا انصاف ٹائیگر کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ کلی ظانان کلب نے مقررہ 10اوور میں 245رنز کا ٹارگٹ دیا۔جبکہ انصاف ٹائیگر نے کھیلتے ہوۓموجودہ 10اوور میں حدف برابر کردیا۔جبکہ مہمان خصوصی ایم اے پی اصغرخان اچکزئی نے دونوں ٹیموں میں برابر انعامات تقسیم کۓ اورانے والے مہمانوں کو بھی سوئنیر دئیے۔اس موقع مہمان خصوصی ایم پی اے اصغر خان اچکزئی پریمییرلیگ سپانسر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی ودیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا۔کہ سپورٹ ایونٹس کروانا خوش ائندہ اقدام ہے۔اس سےنہ صرف لوگوں کو صحت مند سرگرمیاں میسر ہونگی۔بلکہ معاشرتی برائیوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہا۔کہ صحتمندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس ہونے چاہیں۔تاکہ یہاں کی لوگوں کو تفریح کے موقع میسر اسکیں۔جسکی بھر پور .حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ بعدمیں مہمانوں نے سیٹھ محمود عرف خان اتمانخیل کی جانب سےان کے اعزاز میں دی گئ پرتکلف چاۓ پارٹی میں شرکت کی