لورالائی ۔خبر نامہ 14.3.2023.گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا۔

لورالائی ۔خبر نامہ 14.3.2023.گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا۔

You are currently viewing لورالائی ۔خبر نامہ 14.3.2023.گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی اف لورالائی پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد پرووائس چانسلر ظہور بازئی کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی ودیگر افسران اور اکیڈمک سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔پولیس کے چاک وچوبند دستےنے گورنر کو سلامی دی۔یونیورسٹی میں اعلی ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء طالبات کے پہلابیچ نے ڈگری مکمل کرلی. اس سلسلے میں اج یونیورسٹی آف لورالائی میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ تھے. تقریب میں ڈگری مکمل کرنے طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی. تقریب میں ایم پی اے اختر حسین لانگو ایم پی اے احمد نواز بلوچ کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی کمانڈنٹ کرنل تیمور جاوید ڈی آئی جی محمدسلیم لہڑی ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم دستی ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ ایس ایس پی اصف فراز مستوئی ایڈیشنل کمشنر کلیم اللہ اسسٹنٹ کمشنر ظہوراحمد بلوچ اور علاقے کے اہم قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے ضلعی سربراہان.سوشل ورکر طلباکے والدین اور فیمیلز نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد نے گورنر کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اور گورنر و چانسلر ملک عبدالولی کاکڑ نے یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اوریونیورسٹی میں لاء کالج اور مین لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔ ایکسپو سنٹر میں تحصیل علم سے فارغ شدہ طلباء طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس موقع پرگورنر بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم شعور کا نام ہے تعلیم کی بدولت ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ علاقے کے عوام اور معتبریں بھی اس سلسلے میں کردار ادا کریں ۔بہت خوشی کی بات ہے کہ اج لورالائی یونیورسٹی سے کثیر تعداد میں مقامی خواتین نے بھی کامیابی حاصل کی ہے جوکہ خوش ائیند ہے حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔بلوچستان تعلیم کی کمی کی وجہ سے بہت سے مسائل کا کاشکار ہے ۔اگر ہم تعلیم پر توجہ دیں تو ہم بھی بین الاقومی دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔گورنرنے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی ۔اور ان کے مسائل سنیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی محمد خان طوراتمانخیل کیطرف سے ان کے فرزند اصغرخان اتمانخیل نے روایتی بگڑی اور قالین کا تحفہ پیش کیا ۔اخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصوداحمدنے گورنر بلوچستان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا