عطاٸی لیڈی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر دیا کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاٸیگی اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ
ڈپٹی کمشنر سبحان سلیم دشتی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد نے ڈی ایچ او لورالاٸی ڈاکٹر ناصر شیخ پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ تحصیل روڈ نذد نورانی مسجد کے قریب پنجاب سے ائی ہوئی جعلی لیڈی ڈاکٹر عائشہ کے الشفاءکلینک پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہی دی جاٸے گی اور دیگر بھی عطاٸی ڈاکڑروں کے خلاف کاروٸی کی جاٸیگی 
