موسیٰ خیل۔4 جون 2023. چیئر مین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عبدالرحمن بزدار نے ضلع موسیٰ خیل کا دو روزہ دورہ کیا
۔4 جون 2023.
چیئر مین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عبدالرحمن بزدار نے ضلع موسیٰ خیل کا دو روزہ دورہ کیا ان کے ہمراہ کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی ،سی ایم آ ئی ٹی ممبران محمد صدیق مندوخیل،راز محمد اچکزئی،عبدالغفار کاکڑ،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عظیم جان دومڑ،ٹیکنیکل ایڈوائزر سی اینڈ ڈبلیو مختیار خان پانیزئی،پرجیکٹ ڈائریکٹر فقیر محمد سپرنٹینڈنگ انجنئیر عزیز اللہ خان کاسی،ایکسین بشیر خان حمزہ زئی،سعید خان جعفر اور دیگر متعلقہ سرکاری آ فسران بھی تھے ۔چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی نے کنگری ٹو موسیٰ خیل ڈاکیان روڈ اور اندڑ پور زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر فقیر محمد نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنگری ٹو موسیٰ خیل روڈ کی کل لاگت تقریباً 482 ملین روپے ہے اس کا سٹارٹ جون 2021 ہے اور تکمیل جون 2023 ہے فزیکل ورک 60 فیصد اور فنانشل 56 فیصد ہے اندڑپور روڈ کی کل لاگت تقریباً 160 ملین ہے مئی 2021 میں شروع ہوا اور جون 2023 میں مکمل ہوگا ۔ چیئر سی ایم آ ئی ٹی عبدالرحمن بزدار نے کام میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انھیں جلد سے جلد تعمیر کرنےکی ہدایت کی جس پر متعلقہ آ فسران نے کچھ وقت مانگا اور جلد تعمیر کی یقین دھانی کرائی ۔
چیر مین سی ایم آ ئی ٹی نےاس موقع پر کہاکہ ایک سکیم کی رقم تو نکال لیا جائے لیکن کام اپنے وقت پر مکمل نہ ہو کیوں نہ اس پر انکوائری کی جائے اور متعلقہ حکام اور ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے اس موقع پر کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور بارشوں میں آ مد ورفت مشکل ہوجاتی ہے جس پر احتجاج بھی ہوتے ہیں جس سے اور مزید مشکلات سامنے آ تے ہیں اس لئے جتنی جلد ممکن ہو ان دونوں اور دیگر لنک سڑکوں کو تعمیر کیا جائے ۔تاکہ لوگ ان سے مستفید ہو سکے ۔