موسیٰ خیل ۔4, جون 2023. حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے

موسیٰ خیل ۔4, جون 2023. حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے

You are currently viewing موسیٰ خیل ۔4, جون 2023. حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے

موسیٰ خیل ۔4, جون 2023.
حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور انھیں زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے جن کی تکمیل سے سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عبدالرحمن بزدار نے ضلع موسیٰ خیل کے دورے پر ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی آ فسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی ، سینئر ممبر سی ایم آ ئی ٹی محمد صدیق مندوخیل ایڈیشنل ممبران راز محمد،عبدالغفار،،ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ ،اے ڈی سی فیصل ترین ،سپرنٹنڈنگ انجینئر روڈز عزیز اللہ کاسی ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بشیر خان حمزہ زئی ،پروجیکٹ ڈائریکٹر سی اینڈ ڈبلیو فقیر محمد ،ایکسین سعید خان جعفر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر انور شبوزئی کے علاوہ دیگر تمام سرکاری محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلا س کا آ غاز تلاوت قرآن پاک سے اور تمام شرکاء نے اپنا تعارف کرایا ۔بعد ازاں ہر محکمہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ، سٹاف کی حاضری ،اور عوامی مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی اور اس بارے بریفینگ دی گئی ۔

چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی عبدالرحمن بزدار نے کہا کہ آ فسران محنت کریں تو بہت کچھ بہتر کرسکتے ہیں آ ج ہم سے جو کمی ہوئی ہے اس کا ازالہ کریں صرف ڈیوٹی کافی نہیں کارکردگی بھی دکھائیں

دفاتر وقت پر کھولیں اور بند کریں تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ یہ فلاں آ فس ہے فیلڈ کی ویزیٹ کریں اچھے کارکردگی والوں کو انعامات اور ناقص وغیر حاضر کو نوٹس دیں سکولوں میں حاضری آ ر ٹی سی ایم اور ہیلتھ مراکز میں پی پی ایچ آ ئی کی ذمہ داری ہے ادارے کم ہو لیکن فعال ہو سکولوں میں کورس کو پورے سال پر تقسیم کریں اور کسی بھی ڈاکٹر اور ٹیچر کی اٹیچمنٹ پر پابندی ہے انہوں نے کہاکہ کہ ضلعی آ فسران اہنے علاقوں پر رحم کریں لوگوں کی خدمت کریں جو وسائل دستیاب ہیں ان کو استعمال کریں اور سائل کا کام بروقت کریں انہوں نے کہاکہ ہر ضلعی آ فیسر یہاں پر رہائش کا انتظام کریں اپنے سٹیشن پر موجود رہیں ریمورٹ کنٹرول سے دفتر نہ چلائیں۔