کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سنجاوی زیرتعمیر روڈ کے حوالے سے منعقدہ 28,4,2023۔

کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سنجاوی زیرتعمیر روڈ کے حوالے سے منعقدہ 28,4,2023۔

You are currently viewing کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سنجاوی زیرتعمیر روڈ کے حوالے سے منعقدہ 28,4,2023۔

کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ بہتر ذرائع مواصلات کسی بھی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے لورالائی ٹو سنجاوی زیر تعمیر سڑک چار اضلاع کا رابطہ بحال کر تاہے اس سے روزانہ 200 سے زائد کوئلہ کے ٹرک گزرتے ہیں سبزی و فروٹ اور مسافر سواری گاڑیاں اس کے علاوہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ سڑک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی ،کنٹریکٹر دلاور خان ،کنسلٹنٹ افراسیاب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ٹھیکدار نے بتایا کہ لورالائی سنجاوی روڈ پٹھان کوٹ بریج سے لے کر گاؤں کے آ خیر تک تقریباً 5 کلومیٹر سڑک پر کام 10 مئی تک شروع کیا جائے گا اور اس کو 15 جولائی تک مکمل کیا جائے گا سپیل 2,3 پر بھی کام کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ مکمل روڈ کی تکمیل کا میعاد جون 2024 تک ہے مقررہ مدت میں روڈ کو مکمل کیا جائے گا جتنا بجٹ ریلیز ہوا ہے اس سے زیادہ کام کیا جاچکاہے مزید بھی کام جاری رکھیں گے اور روڈ پی سی ون کے مطابق تعمیر کیا جا رہاہے تاہم اس کی پی سی ون کو ریوائز کیا جارہاہے تاکہ روڈ مضبوط ، بہتر اور دیرپا ہو اور ہیوی وبھاری وزن کو برداشت کیا جاسکے۔کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے شرکاء سے کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ناقص کارکردگی اور تاخیر کو برداشت نہیں کر یں گے عوام کے مسائل ہمارے سامنے ہیں انھیں مزید مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں اس لئے پہلے اشد ضروری اور اجتماعی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ کسی بھی سرکاری کام میں بھتہ خوری اور رکاوٹ کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو روڈ کنارے محکمہ پی ایچ ای اور زمینداروں کے پائپ لائن، زمین اور دیگر حوالے سے ٹھیکدار سے تعاون کرنے کی ہدایت