لورالائی ۔2,1,2023
کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی کی صدارت میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آ ئی جی پولیس محمد سلیم لہڑی ،ایڈیشنل کمشنر کلیم اللہ کاکڑ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عبدالوہاب ناصر ،اے ڈی آ ئی جی پولیس عبدالمجید دشتی آ ئی آ فیسر عبدالحکیم کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر دکی ،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل، اور ڈپٹی کمشنر ضلع بارکھان نے بذریعہ وڈیو لینک شرکت کی۔اجلاس میں امن وامان ،چوری ڈکیتی ،سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام پر بحث ہوئی اور تجاویز ومعلومات پیش کی گئیں ۔کمشنر نے
شرکاء سے کہا کہ لورالائی ڈویژن مجموعی طور پر پر امن ہے اور اس حوالے سے موجودہ حالات تسلی بخش ہیں تاہم ہمارے متعلقہ ادارے الرٹ ہو ں دشمن کسی بھی وقت اور کسیے بھی شکل میں آ سکتا ہے انہوں کہاکہ عوام کی مال وجان کی حفاظت متعلقہ فور
سز کی ذمہ داری ہے جسے مضبوط عزم اور باہمی تعاون سے ہی ادا کر سکتے ہیں احتیاطی تدابیر موثر ہوں گے تو جرائم میں کمی آ ئے گی انہوں نے کہاکہ ہر ایک اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے تو نتیجہ اچھا آ ئے گا ڈی آ ئی جی پولیس محمد سلیم لہڑی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے نوجوان متحرک ہوں گے تو امن ہوگا غفلت کریں گے تو نقصان اٹھائیں گے لیٹر بازی سے امن نہیں آ ئے گا عملی اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہاکہ ہوٹلوں ،کرایہ مکانوں اور بسوں میں سختی سے چینک رجسٹریشن اور وڈیوز بنانے جائیں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھایا جائے کمشنر لورالائی ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں سے اپنی سطح پر اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں لیویز فورس کے پاس ضروری سامان کی کمی پر بھی بات کی گئی جس پر کمشنر نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ۔