23|Feb|2023 Loralai Division: Muhammad Gul Khelji met with APCA members to discussed quota issues

23|Feb|2023 Loralai Division: Muhammad Gul Khelji met with APCA members to discussed quota issues

You are currently viewing 23|Feb|2023 Loralai Division: Muhammad Gul Khelji met with APCA members to discussed quota issues

لورالائی۔خبر نامہ 23 فروری۔

کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سے ایپکا لورالائی کے عہدیداران کی ٹیم نے ایپکا کے ضلعی صدر ملک امیزادہ علیزئی کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملک امیرزادہ علیزئی نے کمشنر لورالائی محمد گل خلجی کو لواحقین کوٹہ کی بحالی کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ 2013 سے سرکاری ملازمین کوٹہ پر بین لگانے کے بعد 2022 میں سپریم کورٹ نے لواحقین کوٹہ کی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔اس کے بعد صوبائی کابینہ نے لواحقین کیس کو مزید تفصیل سے جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی کے سپرد کی۔جس پر کمیٹی کے تمام ممبران نے لواحقین کوٹہ کی بحالی پر فائنل فیصلہ دیا اور کیس کو واپس صوبائی کابینہ کو بجھوا دیا۔جس پر کابینہ اجلاس کے بعد منظوری دی جائے گی۔ایپکا صدر نے کمشنر کو حالیہ لورالائی ڈویژن میں خالی اسامیوں میں لواحقین کوٹہ کے تحت لواحقین کو تعنیات کرنے کی سفارش کی۔کمشنر لورالائی محمد گل خلجی نے ایپکا کے عہدیداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں بھی لواحقین کوٹہ کی بحالی کے حق میں ہوں اور انشاءاللہ اس حوالے سے بہت جلد اعلیٰ احکام سے بات کریں گے۔اور رولز وریگولیشن کے مطابق چلیں گے۔